صدر حسن روحانی نے تہران میں آذربائیجان کے صدر کا باقاعدہ استقبال کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کا سرکاری طور پر استقبال کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کا سرکاری طور پر استقبال کیا ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف تہران کے دورے کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ علاقہ میں حالیہ فوجی جھڑپوں اور قرہ باغ تنازعہ کے حل کے سلسلے میں بھی گفتگو متوقع ہے دونوں ممالک کے اعلی حکام باہمی تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانے کے طریقوں پر بھی غور کریں گے۔

News Code 1870871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =