20 دسمبر، 2016، 11:49 AM

پاکستانی وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا روانہ

پاکستانی وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بوسنیا روانہ

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزیگوینا روانہ ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزیگوینا روانہ ہو گئے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق آج نواز شریف بوسنیا روانہ ہو گئے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بوسنیا جائے گا، وزیر اعظم بوسنیائی وزیر اعظم اور چیئرمین برائے کونسل آف منسٹرز کے علاوہ بوسنیائی ایوان صدر کے اراکین اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ تین روزہ دورے میں نوازشریف بوسنیا کے چیمبر برائے بیرونی تجارت اور فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وہ بوسنیائی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1869117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha