18 دسمبر، 2016، 11:12 PM

ہندوستان کے نئے آرمی چیف کی تقرری پراپوزیشن کا اعتراض

ہندوستان کے نئے آرمی چیف کی تقرری پراپوزیشن کا اعتراض

ہندوستان میں نئے آرمی چیف کے تقرر پر حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ سینئر ترین افسران کو نظرانداز کرکے لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کو کیسے آرمی چیف نامزد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں نئے آرمی چیف کے تقرر پر حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ سینئر ترین افسران کو نظرانداز کرکے لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کو کیسے آرمی چیف نامزد کیا گیا۔ کانگریس رہنما منیش تیواری نے نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پراوین بخشی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی حارث کو کیسے نظرانداز کیا گیاجبکہ لیفٹیننٹ جنرل راوت چوتھے نمبر پر سینئر ترین فوجی افسر تھے۔ دائیں بازو کی جماعت سی پی آئی کے محمد سلیم نے بھی تنقید کی اور کہا ایسا لگتا ہے مودی سرکار ہندوستان کے اہم اداروں کی روایات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہتی ہے۔

News ID 1869092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha