مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صادق نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کی تھی۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ 12 نومبر کو کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔
آپ کا تبصرہ