ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ازوسا میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ازوسا میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مطابق پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ابھی تک واقعہ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم فائرنگ اور ایک شخص کی ہلاکت کے بعد علاقے میں حالات قدرے کشیدہ ہوگئے ہیں اورپولیس نے بھی علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

News Code 1868179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha