مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے والے ہندوستانی سفارتکار سرجیت سنگھ اپنے خاندان سمیت ہندوستان واپس چلے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات ہندوستانی ہائی کمیشن کے اہلکار سرجیت سنگھ اپنے خاندان سمیت ہندوستان روانہ ہوگئے ہیں۔ سرجیت سنگھ کو 27 اکتوبر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 2 دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد وہ آج صبح اپنے خاندان سمیت خصوصی پرواز سے ہندوستان روانہ ہوگئے۔
پاکستان کی طرف سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے والے ہندوستانی سفارتکار سرجیت سنگھ اپنے خاندان سمیت ہندوستان واپس چلے گئے ہیں۔
News ID 1867919
آپ کا تبصرہ