مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سیاسی جماعت تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف پر ہندوستان اور اسرائیل سے مدد مانگنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے اور نواز شریف فوج کیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔ نواز شریف اپنے آپ کو بچانے کیلئے بھارت اور اسرائیل سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ مودی نواز شریف کو فوج سے الگ کر رہا ہے ۔2نومبر کو اسلام آبا دمیں 10لاکھ لوگ جمع ہونگے ۔ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمران پہلے تو جدہ بھاگ گئے تھے مگر اب انہیں جدہ بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔” ابھی بھی وقت ہے نواز شریف استعفیٰ دیں یا ٹی او آر ز کے تحت اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے تیار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرانام تو پاناما لیکس میں نہیں آیا مگر میں بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں ، جن ٹی او آرز پر نواز شریف کا احتساب ہو میرابھی انہیں پر احتساب کیا جائے ۔وزیر اعظم نے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا اور اب کوئی ادارہ انکے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ، حکمران پاکستان کے نظریے کو تباہ کر رہے ہیں ۔ اگر میری کرپشن ہے تو ابھی تک مجھے کوئی نوٹس کیوں نہیں جاری ہوا ؟نواز شریف احتساب سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ وہ پکڑے جائیں گے ۔
پاکستانی سیاسی جماعت تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف پر ہندوستان اور اسرائیل سے مدد مانگنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت پاکستانی فوج کو بدنام کر رہی ہے اور نواز شریف فوج کیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔ نواز شریف اپنے آپ کو بچانے کیلئے بھارت اور اسرائیل سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔
News ID 1867815
آپ کا تبصرہ