چين کا شام اور افغانستان کے بارے میں روسی مؤقف کی حمایت کا اعلان

چین کی وزارت خارجہ نے شام اور افغانستان کے بارے میں روس کے مؤقف کی آشکارا حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے شام اور افغانستان کے بارے میں روس کے مؤقف کی آشکارا حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چين اور روس کے درمیان علاقائی، بین الاقوامی  اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں قریبی تعاون جاری ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق  چین اور روس سکیورٹی  کونسل کے دو مستقل رکن ہیں اور دونون ممالک کا علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں نظریہ یکساں ہے۔

News Code 1867503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =