24 ستمبر، 2016، 11:00 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے مصر کے وزير خارجہ سامح شکری نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے مصر کے وزير خارجہ سامح شکری نے ملاقات اور گفتگو کی۔مصری وزیر خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید  نے اس ملاقات کے سلسلے میں کہا کہ ایران اور مصر کے وزراء خارجہ نے ناوابستہ تحریک کی سرگرمیوں، اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں اس کے مؤقف ، علاقائي امور اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں غور و خوض کیا۔ مصری ترجمان نے کہا کہ شام کے بارے میں مصر اور ایرن کا مؤقف یکساں ہے اور دونوں ممالک شام میں فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

News ID 1867134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha