مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پاکستان کو تمام دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ امریکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔۔امریکی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں بہتری چاہتا۔ دونوں ممالک کو کشیدگی کے خاتمے کیلئے براہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا امریکہ کی توجہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے، امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنی ہو گی۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پاکستان کو تمام دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ امریکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔
News ID 1867202
آپ کا تبصرہ