8 ستمبر، 2016، 12:30 AM

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے تحفظات کو مسترد کردیا

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ  کے تحفظات کو مسترد کردیا

شمالی کوریا نے میزائل تجربات پر اقوام متحدہ کی جانب سے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربات پر اقوام متحدہ کی جانب سے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان نے چند روز قبل کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید میزائل تجربات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کے اقدام کی مذمت کی گئی تاہم شمالی کوریا نے اس مذمت کو مسترد کردیا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اقدام ناقابل برداشت اور ملکی بقا، سالمیت اور خودمختاری پر حملہ ہے جب کہ ہمارے میزائل تجربات اپنے تحفظ کے لئے ہیں۔

News ID 1866765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha