4 اگست، 2016، 8:02 AM

امریکہ کی سکیورٹی کونسل سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرنے کی اپیل

امریکہ کی سکیورٹی کونسل سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرنے کی اپیل

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے پہلی بار جاپان کے سمندر میں بلیسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سکیورٹی  کونسل کے پندرہ ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرے۔سکیورٹی کونسل کے  ہنگامی اجلاس میں امریکی سفیرسامنتھا پاورنے اقوام متحدہ سے بھرپور رد عمل کی اپیل کرتے ہوئے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو عالمی امن اور سکیورٹی کے لیے خطرہ قراردیا ہے۔چین کے سفیر نے کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا جانا چاہیے جو خطے میں مزید کشیدگی کو ہوا دے۔

News ID 1865975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha