6 ستمبر، 2016، 12:36 AM

کابل میں وزارت دفاع کے قریب 2 خودکش حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی

کابل میں وزارت دفاع کے قریب 2 خودکش حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد  24 تک پہنچ گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ کے قریب 2 خودکش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ کے قریب 2 خودکش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  24 تک پہنچ گئی ہے  جب کہ 90 سے زائد افراد  زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کمپاؤنڈ کے قریب ایک دھماکہ ہوا اور جیسے ہی سکیورٹی فورسز اور دیگر افراد امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پہنچے تو دوسرے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں دھماکے خودکش تھے جب کہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دھماکے کی ذمہ داری طالبان دہشت گرد تنظيم نے قبول کرلی ہے۔ادھر افغان صدر اشرف غنی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں دھماکے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف لڑنے کی اہلیت ختم ہوچکی ہے اسی لیے وہ شہریوں، مساجد، اسکول اور عام آدمیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ادھر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف ڈیفنس منسٹری اور دوسرا پولیس تھا۔

News ID 1866719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha