29 اگست، 2016، 4:34 PM

سعودی وزير دفاع اور ولیعہد چين روانہ ہوگئے

سعودی وزير دفاع اور ولیعہد چين روانہ ہوگئے

سعودی عرب کے وزیر دفاع و ولیعہد پاکستان کے مختصر دورے کے بعد چین روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع و ولیعہد پاکستان کے مختصر دورے کے بعد چین روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر دفاع چین کے بعد جاپان کا دورہ بھی کریں گے سعودی عرب کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے دوسرے ممالک کے رہنماؤں کو بڑے پیمانے پر رشوت دینے اور خریدنے  والا عرب ملک اب اپنے ہاں کام کرنے والے مزدوروں کو تنخواہیں ادا کرنے سے بھی قاصر ہوگیا ہے ہندوستان اور پاکستان کے ہزاروں مزدور سعودی عرب میں بری طرح پھنس گئے ہیں سعودی عرب کی کمپنیاں ہندوستانی اور پاکستانی مزدوروں کی تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہیں لیکن سعودی عرب کے شہزادے دنیا بھر میں عیاشیاں کر رہے ہیں سعودی عرب کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور سعودی عرب کے وزیر دفاع کبھی پاکستان اور کبھی چین کا سفر کررہے ہیں ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے جو کنواں ایران کے لئے کھودا تھا اس میں خود ہی گر تباہ ہوگیا ہے۔

News ID 1866554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha