مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ پر حملہ ہو گیا تو جاپانی گھروں میں بیٹھ کر سونی ٹی وی دیکھیں گے امریکہ جاپان، جنوبی کوریا، جرمنی اور سعودی عرب اور دیگر ممالک کا دفاع نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ملک اتنا خرچہ ادا نہیں کرتے جتنا خرچہ ان کے دفاع پر ہوتا ہے۔ٹرمپ نے کہا جاپان کی حفاظت کیلئے امریکہ نے معاہدہ کیا ہے، امریکہ جاپان، جنوبی کوریا، جرمنی اور سعودی عرب اور دیگر ممالک کا دفاع کرتا ہے لیکن یہ ممالک اتنا ادا نہیں کرتے جتنا ہمارا خرچہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا جاپان کو شمالی کوریا سے خطرہ کے پیش نظر خود دفاع کرنا ہو گا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ صومالیہ کے مہاجرین کو ملک میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عدم استحکام کے شکار ملکوں کے افراد کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں اور یوں کسی وقت بھی کوئی سر پھرا گھس آئے گا۔ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے بارے میں چھان بین کے عمل پر شک و شبہ کا اظہار کیا اور زور دیا کہ مہاجرین کے روپ میں دہشت گرد گھس آتے ہیں۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ پر حملہ ہو گیا تو جاپانی گھروں میں بیٹھ کر سونی ٹی وی دیکھیں گے امریکہ جاپان، جنوبی کوریا، جرمنی اور سعودی عرب اور دیگر ممالک کا دفاع نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ملک اتنا خرچہ ادا نہیں کرتے جتنا خرچہ ان کے دفاع پر ہوتا ہے۔
News ID 1866044
آپ کا تبصرہ