3 اگست، 2016، 10:54 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید تین افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید تین افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 3 کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 3 کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سری نگر میں سکیورٹی  کی فائرنگ سے ریاض احمد نامی نوجوان ہلاک ہوگیا جس کے بعد وادی میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ ادھر ضلع پلوامہ میں بھی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ  کے نتیجے میں فاورق احمد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے شخص سہیل احمد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔تینوں نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد وادی میں پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے، مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واضح رہے کہ کشمیر میں ایک ماہ سے کشیدگی جاری ہے جس میں اب تک 74 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہوگئے ہیں ۔

News ID 1865967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha