7 مئی، 2016، 3:30 PM

ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان کے مطابق ضلع پلوامہ کے پنزگام گاؤں میں مبینہ علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آرمی کے دستوں نے علی الصبح ایک گھر پر چھاپہ مارا اور تصادم کے بعد 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ہلاک کشمیریوں کی شناخت اشفاق احمد ڈار، اشفاق احمد بابا اور حسیب احمد پاہلا کے ناموں سے ہوئی ہے۔فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

News ID 1863836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha