19 اگست، 2016، 12:24 PM

کشمیر میں ایمبولینس ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں اضافہ

کشمیر میں ایمبولینس ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں اضافہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی دستوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایمبولینس کے ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی دستوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایمبولینس کے ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی دستوں نے وادی میں کھانے پینے کا سامان لانے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد حریت رہنماؤں نے ہندوستان مخالف مظاہروں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے جب کہ ہڑتال کی کال کو 25 اگست تک توسیع دے دی گئی ہےجس کے بعد عوامی مظاہروں میں اضآفہ ہوگیا ہے۔

News ID 1866309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha