6 جولائی، 2016، 7:59 PM

ڈاکٹر ذاکر نائک، اسلام کی آڑ میں وہابی دہشت گردانہ نظریہ کو فروغ دے رہا ہے

ڈاکٹر ذاکر نائک، اسلام کی آڑ میں وہابی دہشت گردانہ نظریہ کو فروغ دے رہا ہے

ہندوستانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائک، اسلام کی آڑ میں وہابی دہشت گردانہ نظریہ کو فروغ دے رہا ہے ڈھاکہ بم دھماکوں میں ملوث دو افراد ذاکر نائک سے منسلک تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک، اسلام کی آڑ میں وہابی دہشت گردانہ نظریہ کو فروغ دے رہا ہے ڈھاکہ بم دھماکوں میں ملوث دو افراد ذاکر نائیک سے منسلک تھے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں ہوٹل پر حملہ کرنے والوں میں سے 2 دہشت گرد  ڈاکٹر ذاکر نائک سے متاثر تھے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میں گزشتہ ہفتے ریسٹورنٹ پر کئے جانے والے حملے میں ملوث 7 میں سے 2دہشت گرد ایسے ہیں جو ماضی میں سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خیالات سے متاثر ہونے کا برملا اظہار کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ملزم روہان امتیاز نے گزشتہ سال ایک پوسٹ میں ذاکر نائک کے کچھ اقوال کا حوالہ دیا تھا، ایک اور ملزم نبراس اسلام ٹوئٹر پر ایسے اکاؤنٹس کو فالو کرتا رہا ہے جو مبینہ طور پر داعش اور دوسری انتہا پسند تنظیموں کے سرگرم کارکنان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائک القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی آشکارا حمایت کرچکا ہے اور وہ اسلام کی آڑ میں وہابی دہشت گردانہ نظریہ کو ہندوستان اور دیگر ممالک میں فروغ دے رہا ہے ڈاکٹر ذاکر نائک کے خیالات، اسلامی تعلیمات سے متصادم ہیں۔

News ID 1865298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha