29 دسمبر، 2015، 2:52 PM

داعش اور یزید کے حامی ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندی عائد

داعش اور یزید کے حامی ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندی عائد

ہندوستان میں عالمی دہشت گرد تنظیموں القاعدہ ، داعش اور یزید و معاویہ کی ثقافت کو فروغ دینے والے نام نہاد مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر کرناٹک کی حکومت نےمنگلورو( بنگلور) میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں عالمی دہشت گرد تنظیموں القاعدہ ، داعش  اور یزید و معاویہ کی ثقافت کو فروغ دینے والے نام نہاد مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر کرناٹک کی حکومت نے منگلورو(  بنگلور) میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
 ذرائع کے مطابق انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے رہنما پروین توگڑیا پر بھی ان علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے منگلورومیں داخلے اور 31 جنوری سے چھ جنوری تک کسی بھی عام اجتماع سے خطاب کرنے اور عوامی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام کی آڑ میں  یزیدی اور معاویائی فکر کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور وہ عالمی سطح پر دہشت گردی میں مشغول وہابی دہشت گرد تنظیموں کا بھی زبردست حامی ہے۔

News ID 1860671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha