مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم عالمی مقابلوں میں اپنے سخت ترین حریفوں کو پچھاڑتے ہوئے 52 سالہ انتظار کے بعد اولمپک میں پہنچ گئی ہے۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے والیبال کے انتخابی عالمی مقابلوں میں پولینڈ کی عالمی چیمپئن ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گیموں سے شکست دیدی ۔ ایرانی ٹیم نے پہلی دوسری اور چوتھی گیموں میں کامیابی حاصل کی اور 52 سالہ انتظار کے بعد ایران کی والیبال کی ٹیم اولمپک مقابلوں میں پہنچ گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم عالمی انتخابی مقابلوں میں اپنے سخت ترین حریفوں کو پچھاڑتے ہوئے 52 سالہ انتظار کے بعد اولمپک میں پہنچ گئی ہے۔
News ID 1864499
آپ کا تبصرہ