مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہندوستانی ٹی وی چينل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے پاکستان نے ہمارے اعتماد کو مکمل طور پرمجروح کیا ہے۔
ہندوستانی وزير داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے جو امید تھی وہ پوری نہیں ہوئی،پٹھانکوٹ حملہ کیس پر کوئی کاروائی نہ ہونا بدقسمتی کی بات ہے ،پٹھانکوٹ دہشتگردی میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملنی چاہیے ،اگر این آئی اے کی ٹیم کودورہ پاکستان کی اجازت نہ دی گئی تو یہ ہندوستان کے ساتھدھوکہ ہو گا ۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میرے اعتماد کو زبردست ٹھیس پہنچائی گئی ہے ۔دہشت گردی کے معاملے پر جس قسم کی حمایت ہم پاکستان سے چاہتے تھے وہ نہیں مل سکی ،مجھے یہ سب کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہو رہی ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان طے ہوا تھا کہ جب پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی تو این آئی اے کی ٹیم کو پاکستان کے دورے کی اجازت دی جائے گی،ہم اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے کب این آئی اے کی ٹیم کو دورے کی اجازت دی جاتی ہے اگر این آئی اے کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو یہ دھوکہ ہو گا ۔
آپ کا تبصرہ