26 مئی، 2016، 7:42 AM

فلوجہ میں درجنوں داعش دہشت گرد ہلاک

فلوجہ میں درجنوں داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش کے نائب سربراہ سمیت درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں داعش کے نائب سربراہ سمیت درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز اور عوامی رضاکار دستوں نے فلوجہ کے کئی علاقوں کو داعش دہشت گردون کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

عراقی فوج کے مطابق فلوجہ میں داعش کےمعاون سمیت کئی درجن دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے داعش کے قبضہ سے چھڑائے گئے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے داعش پر کاری ضرب وارد کی ہے اور داعش دہشت گرد بہت کمزور اور مضمحل ہوگئے ہیں انھون نے کہا کہ عراقی فورسز اپنے اہداف تک پہنچنے کے سلسلے میں کافی پرعزم ہیں۔

ادھر رضاکار فورس اور البدر بریگيڈ کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ رضاکار دستے فلوجہ میں داخل نہیں ہوں گے ہمارا کا شہر کا 360 درجہ محصرہ کرنا ہے اور شہر کو محاصرہ کرنے کے بعد اسے فوج کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔

News ID 1864288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha