18 جون، 2016، 1:59 AM

عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی آزادی کا اعلان کردیا

عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی آزادی کا اعلان کردیا

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے فلوجہ کے اسٹراٹیجک شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اپنے وعدے پر عمل کردیا ہے اور ہم عنقریب موصل کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے فلوجہ کے اسٹراٹیجک شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اپنے وعدے پر عمل کردیا ہے اور ہم عنقریب موصل کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز نے فلوجہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی لڑائی شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور قبائل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  انھوں نے اپنے عزیز وطن کو ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے وطن سے آزاد کراکر تاریخ رقم کردی ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے داعش دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے عراق میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

News ID 1864818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha