مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کی صوبہ الانبار کے مشرق میں واقع شہر فلوجہ میں وہابی دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے اس کارروائی کے دوران عراقی فورسز نے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عرای قورسز نے الہیاکل علاقہ میں دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے وسیع علاقہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرالیا ہے۔ ادھر بغداد کے مشرقی علاقہ الوردیہ میں ایک بم دھماکے میں 1 شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ