مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم نے فلوجہ کارروائیوں کی مرکزی کمانڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت ملک سے وہابی دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے اور فلوجہ کو کچھ دنوں میں آزاد کرالیا جائے گا دہشت گرد انسانی جانوں کو ڈھال بنا رہے ہیں اس لئے عراقی فورسز عام شہریوں کو بچآنے کی خاطر صبر و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فلوجہ کی آزادی کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے فلوجہ کے اطراف کے علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے اور عنقریب فلوجہ پر بھی عراقی پرچم نصب کردیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ