مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں لبنانی فوج کی طرف سے داعش کے خلاف کارروائی کو لبنانی فوج کی بیداری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی فوج نے عرسال میں داعش کے امیر احمد یوسف امین سمیت 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں فوج کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں لبنانی فوج بیدار اور ہوشیار ہے بیان کے مطابق وہابی دہشت گرد گروہ ، اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور تشدد پھیلانے کے سلسلے میں عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں لبنانی فوج کی داعش کے خلاف کارروائی کو لبنانی فوج کی بیداری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی فوج نے عرسال میں داعش کے امیر سمیت 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔
News ID 1868571
آپ کا تبصرہ