28 مئی، 2016، 10:24 AM

فلوجہ کی آزادی کے لئے فیصلہ کن معرکہ عنقریب شروع ہوگا

فلوجہ کی آزادی کے لئے فیصلہ کن معرکہ عنقریب شروع ہوگا

عراق میں بدر بریگیڈ کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ فلوجہ کی آزادی کے لئے فیصلہ کن معرکے کا عنقریب آغاز ہونے والا ہے اور فلوجہ پر عراق کا پرچم نصب کردیا جائے گا۔۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں بدر بریگیڈ کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ فلوجہ کی آزادی کے لئے فیصلہ کن معرکے کا عنقریب آغاز ہونے والا ہے اور فلوجہ پر عراق کا پرچم نصب کردیا جائے گا۔

ہادی العامری نے کہا کہ فلوجہ  میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا پہلا مرحلہ اختتام پذير ہوگیا ہے جس میں فلوجہ کے کئی علاقوں کو وہابی تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔ بدربریگيڈ کے سربراہ  نے کہا کہ ہمارا مقصد جنگ میں عوام کی جانوں کو بچانا ہے دہشت گرد عام شہریوں کو اپنی ڈھال بنا رہے ہیں۔ ہم وہ سب کچھ نہیں کرسکتے جو داعش دہشت گرد کرتے ہیں۔ ہم نے فلوجہ ميں داعشیوں کو محاصرے میں لے لیا ہے ہم فلوجہ کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1864327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha