8 مئی، 2016، 12:20 PM

سعودی عرب کے فرمانروا نے 6 وزیر وں کو عہدوں سے برطرف کردیا

سعودی عرب کے فرمانروا  نے 6 وزیر وں کو عہدوں سے برطرف کردیا

سعودی عرب کے امریکہ نواز فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں شامل 6 وزیروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرکے تین کو نئے وزارتخانوں کے قلم دان سونپ دیئے ہیں سعودی بادشاہ نے وزیر حج کو بھی برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب کے امریکہ نواز  فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں شامل 6 وزیروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کرکے تین کو نئے وزارتخانوں کے قلم دان سونپ دیئے ہیں سعودی بادشاہ نے وزیر حج کو بھی برطرف کردیا ہے۔جبکہ متعدد وزارتخانوں کو آپس میں ضم کرکے نام تبدیل کردیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نواز  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت وزیر صحت خالد الفالح، وزیر برائے سماجی بہبود ماجد القصبی اور وزیر مواصلات وسائل نقل وحمل عبداللہ المقبل ، وزیر صنعت وتجارت توفیق الربیعہ ، وزیر حج بندر حجار اور20 سال سے وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کی ذمہ داریاں نبھانے والے علی النعیمی کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے جبکہ فوزان الربیعہ کو وزارت صنعت وتجارت سے ہٹا کر وزیرصحت ماجد القصبی کو وزیر تجارت اور خالد الفالح کو توانائی ، صنعت اور قدرتی وسائل کا وزیر مقرر کردیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق وزارت محنت اور وزارت سماجی امور کو ضم کردیا گیا ہے۔ پانی اور بجلی کی وزارت کو ختم کردیا گیا ہے جب کہ وزارت حج کا نام بدل کر وزارت حج و عمرہ کردیا گیا ہے۔اسی طرح وزارت پٹرولیم کا نام بدل کر وزارت توانائی، صنعت اور معدن کردیا گیا ہے۔
شاہی فرمان میں متعدد وزارتوں کے نام بھی تبدیل کیے گئے ہیں جس کے بعد’ وزارت تجارت و صنعت کا نام وزارت تجارت و سرمایہ کاری‘،’ وزارت زراعت کا نام ، وزارت ماحولیات، پانی و زراعت،وزارت اسلامی امور، اوقاف، دعوہ و ارشادکا نام وزارت امور اسلامی، دعوہ و ارشاد ‘ہوگا۔
ذرائع کے مطابق شاہ سلمان کے بیٹے اور وزیر دفاع  محمد بن سلمان  ملک کی معاشی پالیسی کو دیکھتے ہیں اور علی النعیمی کو ہٹائے جانے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ تیل پر سخت کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں۔

News ID 1863851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha