20 اپریل، 2016، 9:29 AM

ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک میں پرائمری الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی

ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک میں پرائمری الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی

امریکہ کی اہم ریاست نیو یارک میں ہونے والے پرائمری الیکشن میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جسے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے انکی اہم کامیابی قراردیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی اہم ریاست نیو یارک میں ہونے والے پرائمری الیکشن میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جسے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے انکی اہم کامیابی قراردیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے اپنے حریفوں ٹیڈ کروز اور جان کیسچ پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔جبکہ ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے مابین بھی سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن ہیلری باآسانی یہ انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔فتح کے بعد نیویارک شہر میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ’ڈیموکریٹک نامزدگی کی دوڑ ہمارے گھر آن پہنچی ہے اور فتح ہماری نظروں میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’آپ نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اپنے گھر جیسی کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔‘انھوں نے اپنے مخالف امیدوار برنی سینڈرز کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متحد کرنے والی چیزیں اختلاف پیدا کرنے والی چیزوں سے کہیں زیادہ ہیں۔
دوسری جانب برتری حاصل کرنے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اب نامزدگی کی دوڑ میں زیادہ کچھ نہیں بچا ہے۔ جو کچھ میں ٹی وی پر دیکھ رہا ہوں سینیٹر کروز حساب کتاب میں شکست کھا چکے ہیں۔
امریکہ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹ اور رپبلکن جماعتوں کے پرائمری انتخابات میں منگل کو نیویارک میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔یہ الیکشن دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے لیے انتہائی اہم تھے۔
ذرائع کے مطابق نیویارک میں جیت سے ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنی اپنی جماعتوں سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

News ID 1863437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha