7 جون، 2016، 2:44 PM

ہلیری کلنٹن کی صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی کی نامزدگی یقینی ہوگئی

ہلیری کلنٹن کی صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی کی نامزدگی یقینی ہوگئی

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد تک پہنچنے کے بعد رواں برس امریکی صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی کی نامزدگی یقینی ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد تک پہنچنے کے بعد رواں برس امریکی صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی کی نامزدگی یقینی ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز ایکدوسرے کے مدمقابل ہیں، ہلیری کلنٹن اپنے حریف سے ووٹوں اور مندوبین کی حمایت کے حوالے سے بہت آگے ہیں، انہوں نے صدارتی انتخابات کے امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے۔ ہلیری کلنٹن کو عام مندوبین کے علاوہ پارٹی کے اندرونی ذرائع جنھیں سپر ڈیلیگیٹس کہا جاتا ہے کی بھی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ ادھر برنی سینڈرز نے اپنی مہم کو اگلے ماہ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ہلیری کلنٹن امریکی صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار منتخب ہوگئیں تو وہ امریکہ کی اہم سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔

News ID 1864575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha