مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار اور امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں بدعنوان اور مجرم قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے نیویارک میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے، ٹرمپ نے صدر باراک اوبامہ اور ہلیری کلنٹن پر بھی شدید تنقید کی، ٹرمپ کے مطابق کلنٹن کی غلط خارجہ پالیسی اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے فروغ کی وجہ بنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلیری کلنٹن بدعنوان اور مجرم ہیں اور ایسا شخص امریکہ کا صدر نہیں بن سکتا۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار اور امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھیں بدعنوان اور مجرم قرار دیا ہے۔
News ID 1865584
آپ کا تبصرہ