26 مارچ، 2016، 9:53 AM

ایٹمی دہشت گردی سے بچنے کیلیے مزیداقدامات پر تاکید

ایٹمی دہشت گردی سے بچنے کیلیے مزیداقدامات پر تاکید

اقوام متحدہ کے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانونے ایٹمی دہشت گردی سے خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کو ایٹمی دہشت گردی سے بچنے کیلیے مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیاآمانونے ایٹمی دہشت گردی سے خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کو ایٹمی دہشت گردی سے بچنے کیلیے مزیداقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ آمانو نے کہاکہ دہشت گردی پھیل رہی ہے اور ایٹمی مواد کے استعمال کو خارج ازامکان قرارنہیں دیاجاسکتا۔  ایٹمی ادارے کے رکن ملکوں کوایٹمی سلامتی کو مضبوط بنانے کیلیے پائیداردلچسپی دکھانے کی ضرورت ہے، ایسے ممالک بڑامسئلہ ہیں جوایٹمی دہشت گردی کے خطرے کو تسلیم نہیں کرتے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ کابیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب31مارچ اور یکم اپریل کو واشنگٹن میں تقریباً 50 ممالک کےرہنماؤں کا سربراہی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔

News ID 1862821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha