18 مارچ، 2016، 4:17 PM

آل سعود ،اسلام و مسلمانوں کے دشمن اورامریکہ و اسرائيل کے دوست ہیں

آل سعود ،اسلام و مسلمانوں کے دشمن اورامریکہ و اسرائيل کے دوست ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسلم ممالک اور امت مسلمہ کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں اور کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود ،اسلام اور مسلمانوں کے کھلے دشمن، امریکہ و اسرائيل کے کھلے دوست ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین  نے شرکت کی نماز جمعہ کے خطیب نے مسلم ممالک اور امت مسلمہ کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں اور کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود ،اسلام اور مسلمانوں کے کھلے دشمن، امریکہ و اسرائيل کے کھلے دوست ہیں۔

موحدی کرمانی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت قرآن مجید کے فرامین کے خلاف عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت اور یمن، عراق، لیبیا، شام اور افغانستان میں مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہے قرآن کا ارشاد ہے اگر ایک مسلمان کو قتل کیا تو تمہارا ٹھکانہ جہنم ہے سعودی عرب جو حرمین الشریفین میں قرآن مجید کو حجاج کے درمیان تقسیم کرتا ہے کیا اسے قرآنی آیات کے بارے میں کچھ علم بھی ہے؟ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ سعودی عرب اپنے شہریوں پر بھی رحم نہیں کرتا ۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کرکے اب تک  ہزاروں یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے جبکہ خود سعودی عرب کے بھی 3500 مزدور ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6500 زخمی ہوئے ہیں۔آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ آل سعود تمام مسلمانوں کے کھلے دشمن اور امریکہ و اسرائیل کے کھلے حامی اور دوست ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ملا،  شیعوں کو کافر قراردیکر ان کا خون بہانے کو جائز قراردیتے ہیں ایسی صورتحال میں حج کے منتظمین کو چاہیے کہ وہ حج سے پہلے حجاج کی سلامتی کے امور کا اچھی طرح جائز لیں۔

آیت اللہ موحودی کرمانی نے پارلیمنٹ کے نئےمنتخب نمائندوں کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی تلاش و کوشش کریں اور ملک کی ترقی و پیشرفت میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران کے میزائل تجربات پر امریکہ کی برہمی اور مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی مخالفت پر ہمیں تعجب نہیں کرنا چاہیے کیونکہ امریکہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جو ہماری پیشرفت اور ترقی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے لیکن ہمیں اپنی توجہ ملک کی پیشرفت اور ترقی پر مبذول رکھنی چاہیے۔

News ID 1862633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha