22 جون، 2018، 7:23 PM

امریکہ کی پابندیاں خود امریکہ کی رسوائی کا باعث / دشمن کے مکر و فریب سے آگاہ رہنا چاہیے

امریکہ کی پابندیاں خود امریکہ کی رسوائی کا باعث / دشمن کے مکر و فریب سے آگاہ رہنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو خود امریکہ کے لئے ذلت و رسوائی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف عائد  اقتصادی پابندیوں کو خود امریکہ کے لئے ذلت و رسوائی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں امریکی کے تمام اتحادی ایران کے اسلامی انقلاب کو ختم کرنے کے سلسلے میں متحد ہوگئے ہیں اور وہ انقلاب اسلامی کو نقصان پنہچنے کے لئے اپنے گھناؤنے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ آیت اللہ موحودی کرمانی نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی انقلاب اسلامی کے خلاف سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور اس کے بعد بھی ان کی سازشیں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائیں گی۔

آیت اللہ موحودی کرمانی نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم مثلث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آل سعود کے ذریعہ عالم اسلام میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کیہ امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ اسلامی ممالک کو اسرائيل کے ساتھ قریب تر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے فلسطین، عراق، شام ، اور یمن ميں بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب ظلم و بربریت کے خوگر ہیں۔ اور یہ تینوں ممالک دنیابھر میں سنگین جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ دشمن کی سازشوں کے بارے میں آگاہ اور با خبر رہیں۔

News ID 1881606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha