27 فروری، 2016، 7:20 PM

افغانستان میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

افغانستان میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے شہر اسد آباد میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغان ملیشیا کے کمانڈر سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے شہر اسد آباد میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغان ملیشیا کے کمانڈر سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو صوبائی گورنر ہاؤس اور پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے سے اڑا لیا.

صوبائی گورنر واحد اللہ کلیم زئی کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار گورنر ہاؤس کے داخلی دروازے تک موٹرسائیکل پر آیا اور خود کو اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک  40 افراد زخمی ہوگئے ہیں.ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر عام شہری، راہگیر یا پھر قریبی ہارک میں کھیلنے والے بچے ہیں.

News ID 1862137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha