23 فروری، 2016، 1:28 AM

کابل میں خودکش حملے میں 14 افراد ہلاک

کابل میں خودکش حملے میں 14 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال مغربی علاقے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے ایک کلینک کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ حملہ آور کا ہدف مقامی پولیس کا کمانڈر تھا۔ حکام کے مطابق حملے کی  ذمہ داری طالبان  دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1862029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha