مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی کشتی کو پکڑلیا اوراسے گجرات کی بندرگاہ پر لے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گجرات کے قریب ایک پاکستانی کشتی کو پکڑ لیا ہے، کشتی میں 11 افراد سوار ہیں۔ کوسٹ گارڈ کا عملہ کشتی کو قبضے میں لے کر گجرات کی بندرگاہ پر لے گیا ہے جبکہ کشتی میں سوار 11 افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کی طرف سے پکڑی گئی کشتی ماہی گیروں کی ہے۔
بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی کشتی کو پکڑلیا اوراسے گجرات کی بندرگاہ پر لے گئے ہیں۔
News ID 1861624
آپ کا تبصرہ