مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں وہابی دہشت گردوں کے ظلم و ستم سے تنگ آکر وطن ترک کرنے والے افراد کی کشتی ترکی کے ساحل کے قریب الٹ گئی جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 26 کوبچا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تارکین وطن کو لے کر کشتی یونان کی جانب روانہ تھی کہ ترکی کے ساحل ازمیر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد ترک کوسٹ گارڈ نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا جس میں 26 افراد کو بچالیا گیا جب کہ دیگر ڈوبنے والے افراد کی ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے تلاش جاری ہے۔ کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق تارکین وطن عراق سے یونان کی طرف جا رہے تھے ۔
شام اور عراق میں وہابی دہشت گردوں کے ظلم و ستم سے تنگ آکر وطن ترک کرنے والے افراد کی کشتی ترکی کے ساحل کے قریب الٹ گئی جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 26 کوبچا لیا گیا ہے۔
News ID 1861244
آپ کا تبصرہ