9 فروری، 2016، 12:12 AM

ترکی کے ساحل پر 35 افراد ڈوب کر ہلاک

ترکی کے ساحل پر 35 افراد ڈوب کر ہلاک

ترکی کے سمندر میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 کو بچالیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے ساحل  سمندر میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 کو بچالیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے سرحدی علاقے بالی کیسر سے یونان کی طرف جانے والی کشتی ایدریمت کے مقام پر سمندر میں الٹ گئی جس میں سوار 24 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ ترک کوسٹ گارڈ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو بچا لیا۔ دوسرے واقعے میں ترکی کے جنوب میں واقع پورٹ سٹی ازمیر سے یونان کی جانب جانے والی تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تاہم ترک کوسٹ گارڈ نے 3 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق صرف جنوری کے مہینے میں ترکی سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 360 تارکین وطن سمندر کی موجوں کی نذر ہوچکے ہیں ۔ ترکی اور سعودی عرب نے عراق و شام میں دہشت گردی پھیلا کر مسلمانوں کو آوارہ وطن کیا ہے۔

News ID 1861684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha