مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے اورائی کوتوالی کے علاقے میں ہندو دہشت گردوں نے تین عیسائیوں پر تشدد کرتے ہوئے ان کے سر اور بھویں مونڈ دیں۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق بجرنگ دل سے ہے جنھوں نے 3 ہندوؤں کو عیسائی بنانے اور انھیں گائے کا گوشت کھلانے کا الزام لگاتے ہوئے ایک عیسائی کا سر اور بھنویں مونڈ دیں۔اسے جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں کے چکر لگواتے رہے، اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے پہنچ کر عیسائی کو ہندو دہشت گردوں کے نرغے سے نکالا، بجرنگ دل کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کو ان کی مرضی کے خلاف گائے کا گوشت کھلایا گیا جب کہ دیوی، دیوتاؤں کی تصاویر بھی زمین پر پھینکی گئیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے اورائی کوتوالی کے علاقے میں ہندو دہشت گردوں نے تین عیسائیوں پر تشدد کرتے ہوئے ان کے سر اور بھویں مونڈدیں۔
News ID 1861468
آپ کا تبصرہ