مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں موٹر سائیکل شو کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی پولیس کے مطابق کولوراڈو کے شہر ڈینور میں موٹر سائیکل شو منعقد ہو رہا تھا کہ اس دوران چاقو سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص متعدد افراد زخمی ہو گئے،9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ موٹر سائیکل گینگ گروپوں کے درمیان لڑائی کا نتیجہ ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ