مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں نئے سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے پر کامیابی اور اقتصادی پابندیاں ختم ہونے پر ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی اور ایٹمی معاہدے میں کامیابی کو ایرانی قوم اور تینوں قوا کی کامیابی قراردیا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے صبر و استقامت ، پائداری اور حتی اپنی جانوں کو فدا کرکے اپنے ایٹمی حقوق کو تحفظ عطا کیا اور انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کے لئے بہترین استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی قوم نے مذاکرات کے لئے اپنے بہترین سفارتکاروں کو دنیا کے تجربہ کار سفارتکاروں کے ساتھ مقابلے کے لئے روانہ کیا اور انھوں نے اپنے حلم و بردباری اور منطق کے ساتھ مذاکرات کوکامیابی سے ہمکنار کیا۔ صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مذاکرات کے آغاز سے لیکر مذاکرات کے اختتام تک اپنی گرانقدر راہنمائی ، بہترین سفارشات اور ہدایات سے نوازا۔ اور انھوں نے مذاکرات کے لئے جو دائر کار مشخص کیا اس کے نتیجے میں ایران اپنے ایٹمی اہداف تک پہنچ گیا۔ کیونکہ عالمی سطح پر ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے محروم کرنے کی کوشش اور سازش کی جارہی تھی لیکن ایران نے اپنے پرامن ایٹمی حقوق کے حصول میں کوتاہی نہیں کی اور قوم کی حمایت کے سائے میں اپنے ایٹمی حقوق کے حصول تک پہنچ گئی اور میں اس کامیابی کو ایرانی قوم اور تینوں قوا کی کامیابی قراردیتا ہوں ہم نے باہمی اتحاد اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ذہانت اور درایت کے ساتھ اس کامیابی کو حاصل کیا۔ صدر نے ان ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ایران کے اس پیچیدہ معاملے کو حل کرنے میں اپنا تعاون فراہم کیا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا ایران کی سفارتی اور تاریخی کامیابی ہے۔
آپ کا تبصرہ