7 اپریل، 2016، 2:52 PM

اغیار پر سوفیصد اعتماد نہیں کیا جاسکتا/ایرانی سفارتکاروں کی اہم کامیابی

اغیار پر سوفیصد اعتماد نہیں کیا جاسکتا/ایرانی سفارتکاروں کی اہم کامیابی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں گروپ 1+5 پر ہم نے سوفیصد اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی اغیار پر سوفیصد اعتماد کرسکتے ہیں۔ ایرانی سفارتکاروں نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابی حاصل کی اور دنیا کو اس بات پر قائل کرلیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور یہ کامیابی ایرانی تاریخ کی اہم کامیابی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے سربراہی ہال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں گروپ 1+5 پر ہم نے سوفیصد اعتماد نہیں کیا اور نہ ہی اغیار پر سوفیصد اعتماد کرسکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے سربراہی اجلاس کے ہال میں جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب میں شہدا ئے دفاع مقدس اور جوہری ٹیکنالوجی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرکےسائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ ملک کو مایہ ناو اور قابل فخر مقام تک پہنچا دیا ہے ۔

صدر روحانی نے کہا کہ گذشتہ سال 1394 ہجری شمسی ہماری تاریخ میں ایک اہم سال ہے جس میں ایرانی سفارتکاروں نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابی حاصل کی اور دنیا کو اس بات پر قائل کرلیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور یہ کامیابی ایرانی تاریخ کی اہم کامیابی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ جیسا کے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا" ہمارے دور میں ہرچیز فراہم ہے" اور ہمیں اپنے تمام وسائل سے درست اور بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے اعتدال کو قوم کی پیشرفت اور ترقی میں اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیاد اعتدال پر ہے ہم امت وسط ہیں ہم نے اعتدال پر چلنا ہے ہم نے اعتدال کو قبول کیا ہے اور اعتدال کے ذریعہ ہی ہم اپنے اہداف تک آسانی کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات میں اعمتاد نہیں تھا اسی طرح انھیں بھی ہم پر اعتماد نہیں تھالیکن ہمارے سفارتکاروں نے ایسا راستہ اختیار کیا جس کے ذریعہ ایٹمی معاملے میں مذاکرات  کامیاب ہوگئے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں اغیار پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں اپنے داخلی وسائل پر اعتماد کرکے ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن رہنا چاہیے۔

News ID 1863129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha