13 جنوری، 2016، 11:39 PM

امریکی بحریہ کے کمانڈر کا ایرانیوں کی اسلامی رفتار پر شکریہ

امریکی بحریہ کے کمانڈر کا ایرانیوں کی اسلامی رفتار پر شکریہ

امریکی بحریہ کے گرفتار اہلکاروں اور کمانڈر نے رہا ہونے کے بعد ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اسلامی رفتار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غیر قانونی طور پر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریک بحریہ کے گرفتار اہلکاروں اور کمانڈر نے رہا ہونے کے بعد ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اسلامی رفتار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غیر قانونی طور پر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ امریکی بحری کشتی کے کمانڈر ڈیویڈ نارکر نے کہا کہ ہم کویت سے بحرین جارہے تھے کہ ہم سے ایک اشتباہ اور غلطی ہوگئی اور ہم غیر دانستہ طور پر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے جہاں ایرانی بحریہ نے ہمیں گرفتار کرلیا گرفتاری کے دوران ایرانیوں کی رفتار بہت اچھی رہی جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ اور ہم اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہیں۔ ایران نے کل سہ پہر کو خلیج فارس سے امریکی بحریہ کی 2کشتیاں قبضےمیں لے کر 10اہلکاروں کو حراست میں لے لیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے اپنی طاقت ، قدرت اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی سمندری سرحد میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 امریکی نیوی اہلکاروں کو گرفتارکرنے کے بعد آج رہا کردیا ہے کیونکہ تحقیق میں ثابت ہوگیا کہ امریکی نیوی اہلکار غلطی سے اور غیر دانستہ طور پر ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے جس پر امریکی اہلکاروں نے معذرت خواہی کی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد ایران نے انھیں رہا کردیا ہے اس دوران امریکی وزير خارجہ جان کیری نے بھی ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی نیوی اہلکاروں کو آزاد کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

News ID 1861050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha