23 دسمبر، 2015، 3:25 PM

ہندوستانی وزیر خزانہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ہندوستانی وزیر خزانہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے گھر کے باہر عام آدمی پارٹی کے رہنما اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ارون کیچروال پر کرپشن کا مقدمہ درج کر نے کیخلاف عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں کارکن اور اراکین پارلیمنٹ نے شدید احتجاج کیا اور وزیر خزانہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے وزیر خزانہ کے گھر کے باہر جانے سے روکنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا واضح رہے کہ بھارتی وزیر خزانہ نے نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیچروال سمیت دیگر پانچ ممبران پارلیمنٹ پر دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں کرپشن کے الزام میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کروا رکھا ہے -

News ID 1860522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha