22 دسمبر، 2015، 7:30 PM

ترک ساحل کے قریب مزید 11 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک

ترک ساحل کے قریب مزید 11 تارکین وطن  ڈوب کر ہلاک

یونان جانے کے خواہشمند گیارہ تارکین وطن منگل کے روز ترکی کے ساحل کے قریب ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان جانے کے خواہشمند گیارہ تارکین وطن منگل کے روز ترکی کے ساحل کے قریب ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان افراد کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوبی جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ترک کوسٹ گارڈز نے سات افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم انہیں گیارہ افراد کی لاشیں ملیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔

News ID 1860501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha