مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کا خواہاں ہے۔ الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ اچھے اور بہتر روابط چاہتا ہے۔ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے ایران کے بارے میں اپنے لہجہ کو واضح طور پر تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اہم ہمسایہ ملک ہے ایران کی تاریخ قدیم اور مضبوط تاریخ ہے اور سعودی عرب ایران کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے۔ اس سے قبل بھی سعودی عرب کے وزير خارجہ نے آسٹریا کے اخباراسٹینڈرڈ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے پر تاکید کی تھی سعودی وزير خارجہ نے ایران کو علاقہ کا اسٹراٹیجک اور اہم ملک قراردیا ہے۔
سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کا خواہاں ہے۔
News ID 1860271
آپ کا تبصرہ