افغانستان میں ائیرپورٹ کمپاؤنڈ پر حملہ، 14 افراد ہلاک

افغانستان میں ائیرپورٹ کمپاؤنڈ پر حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ائیرپورٹ کمپاؤنڈ پر حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ، طالبان اہلکاروں نے گذشتہ رات قندھار میں واقع ائیر پورٹ کے نزدیک عمارتوں پر حملہ کر دیا، حملہ آوروں نے سرکاری و فوجی حکام کی رہائش سمیت افغان، امریکہ اورنیٹو کے زیر استعمال فوجی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ، اس دوران طالبان نے فوجی اہلکار کی فیملی کو یرغمال بنا لیا۔ افغان سیکورٹی فورسز کچھ گھنٹوں بعد ائیر پورٹ سے قبضہ چھڑانے میں کامیاب ہوئی ،واقع میں 14 افراد ہلاک ہوئے اور جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

News Code 1860177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =