6 دسمبر، 2015، 3:05 PM

نون لیگ اور تحریک انصاف میں مسلح تصادم میں 5 افراد زخمی

نون لیگ اور تحریک انصاف میں مسلح تصادم میں 5 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کے محلہ نور پورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کے محلہ نور پورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق جھنگ کے محلہ نور پورہ میں انتخابی نتائج پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تلخ کلامی مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجاً فیصل آباد روڈ کو بند کر دیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہمارے کارکنوں پر فائرنگ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

News ID 1860103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha